Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

وفاقی بجٹ جمعہ کو پیش ہوگا

اسلام آباد... وفاقی بجٹ جمعہ 26 مئی کو پیش ہو گا ۔وزیر اعظم نے صدر ممنون کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کا علیحدہ اجلاس بلانے کے لئے سمری ارسال کردی۔ سالانہ صدارتی خطاب کے لئے یکم جون کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار 26 مئی کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کریں گے۔ اسی دن سینیٹ میں بجٹ دستاویزات پیش کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینش میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بجٹ میں نئے ٹیکس شامل نہیں کئے جائیں گے۔ تنخواہ دار طبقے کے لئے انکم ٹیکس کی حد 4 لاکھ روپے سالانہ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔

 

شیئر: