Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
تازہ ترین

کشمیری نوجوان 16سال جیل کے بعد بے گناہ قرار

نئی دہلی ...... جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا ایک نوجوان جیل میں 16سال گزارنے کے بعد بے گناہ قرار دیکر رہا کردیا گیا۔ غلام گلزار احمد وانی 2001ءمیں عربی زبان میں ریسرچ کررہا تھا جب اسے یوپی اور دہلی میں بم دھماکوں کے11 مقدمات میں ملزم قرار دیکر گرفتار کیاگیا تھا۔ دہلی اور یوپی کی عدالتوں نے پولیس کی طرف سے اس کے خلاف ثبوت مسترد کردیئے تھے اور ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں اسے بری کیا جاتا رہا۔ اب اسے آخری مقدمے میں بھی بے گناہ قرار دیدیا گیا ہے۔ آخری مقدمہ سابرمتی ایکسپریس ٹرین کا تھا جو بارہ بنکی کی ایک عدالت میں چل رہا تھا۔ اسکے خلاف ثبوت کی کمی کی وجہ سے اسے بری کردیا گیا۔ جب اس کے وکیل ارشاد حنیف نے سپریم کورٹ میں پچھلے ماہ اسکی ضمانت پر دلائل دیئے تو سپریم کورٹ نے عدالت کو ہدایت کی تھی کہ تیزی سے سماعت کی جائے ۔ عدالت نے کہا کہ اگر سماعت مکمل نہیں ہوتی تو وانی کو اسی روز ضمانت پر رہا کردیا جائے۔ اگرچہ وانی کو اب رہا کردیا گیا ہے لیکن اس نے بھاری قیمت ادا کی ہے۔گرفتاری کے وقت اسکی عمر 28سال تھی ۔

شیئر: