سعودی وزیر خارجہ سے فلسطین، شام اور بحرینی ہم منصبوں کی ملاقات
سعودی وزیر خارجہ سے فلسطین، شام اور بحرینی ہم منصبوں کی ملاقات
پیر 12 جون 2023 22:51
عرب اور جزائر پیسفک ممالک کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ملاقاتیں ہوئی ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ریاض میں عرب اور جزائر پیسفک کے ترقی پذیر چھوٹے ممالک کا وزارتی اجلاس کے موقع پر کئی ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس ہی اے کے مطبق شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی سے ملاقات میں انہیں عالمی ایونٹ کی بین الاقوامی تنظیم بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز (بی آئی ای) میں شمولیت پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ مملکت ریاض میں ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی حمایت پر فلسطین کا شکر گزار ہے۔
ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
دونوں رہنماوں نے فلسطین اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا اور تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد سے ملاقات میں شام اور وسیع تر خطے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے بحرینی ہم منصب عبداللطیف الزیانی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے دریمان تاریخی تعلقات اور تعاون کے مختلف شعبوں میں انہیں استوار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔