Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی بینک کے تعاون سے پاکستان نے عازمین حج کے لیے قربانی کا انتظام کر دیا

سعودی بینک کے تعاون سے حکومت پاکستان نے عازمین حج کے لیے قربانی کا انتظام کر دیا ہے۔
پیر کو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل حج نے کہا کہ عازمین 720 ریال جمع کروا کے قربانی کا ٹوکن حاصل کر سکتے ہیں۔
’قربانی ٹوکن عازمین کو ان کی رہائش گاہ کے قریب قائم بوتھ یا موبائل وین سے ملے گا۔ عازمین کو ٹوکن کے وقت قربانی کا وقت بتایا جائے گا۔‘
ڈی جی حج کے مطابق ’عازمین قربانی کے بعد حلق کروا کر احرام اتاریں گے۔ عازمین کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عازمین کے لیے مکہ میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔

شیئر: