Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پاکستانی عازمین حج کو ان کی رہائش کے قریب قربانی کے کوپن کی فراہمی

قربانی کے فی کوپن 720 سعودی ریال مقرر کی گئی ہے (فوٹو: ٹوئٹر وزارت مذہبی امور)
سعودی عرب میں اسلامک ڈیولپمنٹ بینک ( آئی ڈی پی) نے سعودی پوسٹ کے تعاون سے مکہ مکرمہ العزیزیہ میں پاکستانی عازمین حج کی رہائش کے قریب قربانی کے کوپن کی فراہمی کا آغاز کیا ہے۔
پاکستانی وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کے تمام رہائشی سیکٹرز میں مرحلہ وار قربانی کے کوپن کےلیے موبائل وین کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
سعودی پوسٹ کی ایک موبائل وین نے اتوارکو العزیزیہ مکہ مکرمہ کی عمارت نمبر 711 کے قریب پاکستانی عازمین کو قربانی کے کوپن فراہم کیے۔
یاد رہے قربانی کے فی کوپن 720 سعودی ریال مقرر کی گئی ہے۔ 
اس اقدام کا مقصد ان پاکستانی عازمین حج کو سہولت فراہم کرنا ہے جو حکومت پاکستان کے تعاون سے قربانی کرنے کے خواہش مند ہیں۔

شیئر: