Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

حج سیزن کے آغاز پر غلاف کعبہ کو بلند کر دیا گیا

ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے برسوں سے جاری روایت پرعمل کرتے ہوئے حج سیزن کے آغاز پر غلاف کعبہ کو بلند کر دیا گیا ہے۔
 اس سال بھی یہ عمل حج سے قبل احتیاطی تدابیر کے ساتھ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس کی زیر نگرانی مکمل کیا گیا ہے۔ 
غلاف کعبہ کو رمضان المبارک اور حج سیزن کے دوران اوپراٹھایاجاتا ہے ۔ اس حوالے سے حرم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ غلاف کعبہ کو محفوظ رکھنے کےلیے اسے رمضان المبارک اور حج سیزن میں بلند کردیاجاتا ہے کیونکہ ان دنوں دنیا بھرسے لاکھوں کی تعداد میں عمرہ زائرین اور عازمین حج ارض مقدس آتے ہیں جن میں بعض لوگ غلاف کعبہ کا کچھ حصہ حاصل کرنے کےلیے اسے بلیڈ یا قینچی سے کاٹ لیتے ہیں اس لیے غلاف کو ان مواقع پربلند کردیاجاتا ہے۔
دوسری وجہ غلاف کعبہ کو بلند کرنے کی اسے صاف رکھنا ہے کیونکہ بیشتر عازمین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ غلاف سے لپٹیں اور اسے چومیں جس کی وجہ سے غلاف میلا ہو جاتا ہے۔

شیئر: