Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 05 جولائی ، 2025 | Saturday , July   05, 2025
ہفتہ ، 05 جولائی ، 2025 | Saturday , July   05, 2025

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،2پولیس اہلکار ہلاک

کراچی ... کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ہفتے کی رات ٹارگٹ کلنگ میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ داود موڑ کے قریب پولیس مو بائل کو مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔سب ا نسپکٹر افتخار اور ہیڈ کانسٹیبل راجا یونس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ہیڈ کانسٹیبل شہباز کی حالت نازک ہے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی۔ ملزمان کی گرفتاری پر25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے دعوی کیا کہ فائرنگ میں کالعدم تنظیم کے ارکان ملوث ہیں ۔ سلیپنگ سیل کارروائیاں کر رہے ہیں۔

 

شیئر: