Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

دبئی میں سنیچر کو 45 منٹ کے لیے مفت سائیکل سواری کریں

 کریم بائیک کے تمام سٹیشنوں پر مفت سائیکلیں دستیاب رہیں گی (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں سنیچر 10 جون 2023 کو 45 منٹ تک مفت سائیکل فراہم کی جائے گی۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ماحول دوست وسائل کے استعمال کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ اس کے تحت دبئی کے ہر علاقے میں 45 منٹ کے لیے  کریم بائیک کے تمام سٹیشنوں پر مفت سائیکلیں دستیاب رہیں گی۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’جو لوگ 45 منٹ سے زیادہ وقت کے لیے سائیکل استعمال کرنا چاہتے ہوں وہ سائیکلیں کرایے پر حاصل کرسکیں گے‘۔ 
دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے یہ اقدام کیا ہے۔ ہر سال پانچ جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ 
دبئی اتھارٹی نے سائیکل پروگرام  چھٹی کے دن رکھا ہے زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں شریک ہوں سکیں۔ سنیچر کو سرکاری ملازم چھٹی پر ہوں گے اسی طرح پرائیویٹ سیکٹر کے بیشتر ملازمین کی بھی تعطیل ہوگی۔

شیئر: