Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

سعودی وزیر خارجہ سے جزائر سولومن کے وزیراعظم کی ملاقات

  دوطرفہ تعلقات کو ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزدہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو ریاض میں وزارت کے ہیڈکوارٹر میں جزائر سولومن کے وزیر اعظم مناسے سوگاوارے کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں دوست ملکوں کے  دوطرفہ تعلقات، مخلتف شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں ملکوں کے لیے تشویش کے  متعدد امور اور جوائنٹ کوآرڈینیشن کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 سعودی وزیر خارجہ نے وزارت کے دفتر میں جزائر سولومن کے وزیر اعظم  کا خیرمقدم کیا ( فوٹو: ایس پی اے)

فریقین نے مملکت کے وژن 2030 کی روشنی میں تعاون کے مواقع اور بین الاقوامی منظر نامے پر ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی ہے۔
 اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر برائے دولت مشترکہ، آسٹریلیا اور جزائر سولومن میں مملکت کے نمائندے سلطان بن فہد موجود تھے۔

شیئر: