Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

نواز شریف آج سعودی عرب پہنچیں گے

اسلام آباد... وزیراعظم نواز شریف اتوار کو پہلی امریکی،عرب ،اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے ریاض پہنچیں گے۔ کانفرنس سے خطاب میں نواز شریف اسلام کے امن، برداشت اور اتحاد کے پیغام کو اجاگر کریں گے۔ ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیراعظم خطے میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کی لعنت کو شکست دینے کےلئے پاکستان کی عظیم قربانیوں اور ثمرات پر روشنی ڈالیں گے۔ وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف عالمی مرکز کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ دریں اثناءترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پہلی، عرب،اسلامی،امریکی سربراہ اجلاس کے مصروف ایجنڈے کے باعث وزیراعظم نواز شریف کے دیگر رہنماﺅں سے دوطرفہ ملاقاتوں کی گنجائش نہیں۔ترجمان نے کہا کہ مصروف ایجنڈے کے باعث وزیراعظم نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سائیڈ لائن ملاقات شیڈول نہیں او ر اس کے امکانات معدوم ہیں۔

 

شیئر: