سعودی عرب 110بلین ڈالرکا اسلحہ خریدے گا
ریاض:سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اسلحہ خریدنے کا 110بلین ڈالر مالیت کا معاہدہ طے پایا ہے۔ معاہدے پر دستخط کے موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز او رامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ موجود تھے۔ وائٹ ہاؤس نے اسلحہ کے شعبے میں ہونے والے معاہدے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کے ساتھ اسلحہ کے حوالے سے معاہدے کرکے خلیج کے امن کو مستحکم کیا ہے۔ خطے کو درپیش ایرانی دھمکیوں سے نمٹنے کیلئے طاقت کا توازن بہت ضروری ہے۔ معاہدے کے مطابق امریکہ بنیادی اسلحہ کی صنعت کی ٹیکنالوجی سعودی عرب کو منتقل کریگا۔
ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبریں ایک صفحے پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ پر کلک کریں