Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان 380بلین ڈالر کے معاہدے

ریاض (واس) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہفتے کو قصر یمامہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 380 بلین ڈالر کے مختلف معاہدوں پر دستخط کردیئے۔سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان ہونے والے  معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں وسعت اورہزاروں نئی اسامیاں پیدا ہونگی۔ دونوں ممالک کے سربراہوں نے  تجارت ، توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی معاہدے کئے ہیں۔اسی اثناء میں نائب ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے امریکی ہم منصب اور  وزیر خارجہ کے ساتھ دو الگ الگ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ سعودی اور امریکی وزارت دفاع نے سعودی مسلح افواج کے لئے جدید ہتھیاروںکی فراہمی اور صنعت کے حوالے سے معاہدے کئے ہیں۔ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی صنعت کے حوالے سے بھی اہم معاہدہ  پر دستخط ہوئے ہیں۔ معاہدے کے مطابق امریکہ سعودی عرب میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تیار کریگا۔ معاہدے کے مطابق امریکہ 150بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سعودی عرب میں تیار کریگا۔  انکی مجموعی مالیت 6بلین ڈالر ہے۔ بلیک ہاک ہیلی کاپٹرکی تیاری کیلئے  450سعودی نوجوانوں کواس صنعت کے حوالے سے تربیت دی جائیگی۔ علاوہ ازیں عسکری صنعت کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان 4معاہدے طے پائے ہیں۔ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والے معاہدوں کے مطابق امریکی کمپنی آپٹک کے ساتھ اہم معاہدہ طے ہوا ہے۔ جس کی رو سے امریکہ سعودی عرب کو جدید ٹیکنالوجی کی صنعت  فراہم کریگا۔  توانائی کے شعبے میں بھی دونو ںممالک کے درمیان اہم معاہدے ہوئے ہیں۔ سعودی وزیر توانائی و صنعت انجینیئر خالد الفالح نے جنرل الیکٹرک کمپنی کے ساتھ اس حوالے سے اہم معاہدے کئے ہیں۔ معاہدے کے مطابق امریکی کمپنی توانائی کی فراہمی کے حوالے سے سعودی عرب میں صنعتیں قائم کریگی۔ سعودی عرب اور مریکہ کے درمیان  سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے کی جدید ٹیکنالوجی اور ادویہ سازی کے حوالے سے بھی مختلف معاہدے ہوئے۔
 
ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبریں ایک صفحے پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ پر کلک کریں
 
 

شیئر: