Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 06 جولائی ، 2025 | Sunday , July   06, 2025
اتوار ، 06 جولائی ، 2025 | Sunday , July   06, 2025
تازہ ترین

ریاض میں پرمٹ کے بغیر معدوم نسل کے 43 جانور رکھنے پر شہری گرفتار 

معدوم ہونے والی نسل کے جاوروں کو نجی ملکیت میں رکھنا جرم ہے ( فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں خصوصی ماحولیاتی فورس نے ریاض ریجن میں ایک مقامی شہری کو پرمٹ کے بغیر 43 جانور رکھنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سپیشل فورس نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ’ ایسے جانوروں کو نجی ملکیت میں رکھنا جن کی نسل معدوم ہورہی ہو قابل سزا جرم ہے‘۔
’اس پر30 ملین ریال تک کا جرمانہ اور دس سال تک کی قید ہے۔ دونوں سزاؤں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ سعودی شہری ریاض ریجن میں ایسے 43 جانور اور درندے اپنے یہاں رکھے ہوئے تھا جن کی نسل معدوم ہورہی ہے۔ اس نے پرمٹ بھی نہیں حاصل کیا تھا جبکہ جانوروں کی نمائش بھی کی جارہی تھی‘۔

شیئر: