جنرل الیکٹرک اور ایچ پی سمیت 23 کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی اجازت
ریاض: سعودی عرب نے امریکی کمپنیوں جنرل الیکٹرک، سیٹی گروپ اور ایچ پی کے علاوہ 23دیگر کمپنیوں کو سرمایہ کاری کرنے کا لائسنس جاری کردیا۔وزیر تجارت وسرمایہ کاری ماجد القصبی نے سی ای او فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت سے ملکی معیشت میں بہتری اور سعودی نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے۔ دریں اثناءجنرل الیکٹریک کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے سعودی عرب میں 15بلین ریال کی سرمایہ کاری کے معاہدے کئے ہیں۔
ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبروں کو ایک صفحہ پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ”ٹرمپ“ اور ”ریاض کانفرنس“ پر کلک کریں