Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

1437 ھ کے دوران 301307 غیر قانونی تارکین بیدخل

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی سیکیورٹی اداروں نے 1437 ھ کے آغاز سے تاحال اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 301307 تارکین کو بیدخل کیا۔ روزانہ فی گھنٹہ کے حساب سے 34 غیر قانونی تارکین مملکت سے بیدخل کئے گئے۔ نئے اعدادو شمار کے مطابق 15926 غیر قانونی تارکین بیدخلی کی باقیماندہ کارروائی کی تکمیل کے منتظر ہیں۔ سعودی حکومت نے مملکت کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تارکین کی بیدخلی کی کارروائی کیلئے " مراکز الایواء" قائم کررکھے ہیں جہاں غیرقانونی تارکین کو گرفتار کرکے رہائش فراہم کی جاتی ہے۔ کھانے پینے کا بندوبست بھی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ ان کی بیدخلی کی ساری کارروائی سینٹر کے اندر ہی انجام دی جاتی ہے۔ دوسری جانب سرحدی محافظوں نے بری سرحدی چوکیوں کے راستے دراندازی کی کوشش کرنے والے 25732 افراد کو گرفتار کر لیا۔ 12 ماہ کے دورا ن ہر روز 70 درانداز اوسطاً گرفتار کئے گئے۔ سب سے زیادہ مکہ مکرمہ ، جازان اور ریاض سے بیدخلی ہوئی۔ 70 فیصد کا تعلق مذکورہ تینوں علاقوں سے ہے۔

شیئر: