Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ایوان شاہی میں ٹرمپ کا استقبال، شاہ عبدالعزیز تمغہ پیش کیا گیا

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شاہ عبد العزیز تمغہ پیش کیا ۔ دونوں ممالک کے باہمی تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے سعودی عرب کا اعلی ترین تمغہ پیش کیاگیا۔ شاہ سلمان بن عبد العزیز نے قصر الیمامہ امریکی صدر کا استقبال کیا۔ ایوان شاہی پہنچنے پر امریکہ اور سعودی عرب کے قومی ترانے بجائے گئے۔ امریکی صدر اور ہمراہ وفد کی استقبالیہ تقریب میں ولی عہدووزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف ، نائب ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان، شاہی خاندان کے افراد، وزراءاور حکومتی عہدیداران بھی موجود تھے۔ شاہ سلمان نے امریکی صدر اور ہمراہ وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ بعد ازاں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان کانفرنس کا آغاز کیا گیا۔ 
 
ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبروں کو ایک صفحہ پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ”ٹرمپ“ اور ”ریاض کانفرنس“ پر کلک کریں
 

شیئر: