Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے وینز ویلا کے وزیر خارجہ کی ملاقات

دوست ملکوں کے درمیان تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو جدہ میں جمہوریہ وینزویلا کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کے پہلووں، مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
 دونوں دوست ملکوں کے لیے تشویش کے کئی علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز میں مشترکہ کوآرڈینیشن تیز کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی امن وسلامتی کی بنیاد رکھنے اور عالمی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں کرادار ادا کرنے میں دونوں ملکوں کی کوششوں پر بھی بات چیت کی ہے۔

شیئر: