کانفرنس کے باعث ریاض کی بعض شاہراہیں بند
ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد اور ریاض کانفرنس کے باعث ریاض کی بعض شاہراہیں عام ٹریفک کے لئے بند رہیں گی ۔ محکمہ ٹریفک نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوب کی طرف اور شہزادہ عبد العزیز بن مساعد بن جلوی شاہراہ کے چوارہے کے بعد شاہ عبد العزیز شاہراہ ، العروبہ پل کے بعد ابوبکر الصدیق شاہراہ کانفرنس کے دوران بند رہیں گی جبکہ ٹریفک کے لئے متبادل شاہراہ کے طورپر شہزادہ ترکی شاہراہ، کنگ خالد شاہراہ، کنگ فہد شاہراہ، کنگ عبد اللہ شاہراہ اور کنگ سلمان شاہراہ کھلی رہیں گی۔ سفارتخانے جانے والے افراد کنگ خالد کی طرف سے شمالی گیٹ کی طرف جائیں۔
ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبروں کو ایک صفحہ پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ”ٹرمپ“ اور ”ریاض کانفرنس“ پر کلک کریں