Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شار اپووا کا لان ٹینس ایسوسی ایشن سے معاہدہ

  ماسکو. ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک ماریا شاراپووا نے لان ٹینس ایسوسی ایشن کے ساتھ آئندہ 2برس تک برمنگھم ایگون کلاسک چیمپئن شپ کھیلنے کا معاہدہ کر لیا۔ معاہدے کے تحت ایل ٹی اے ایونٹ کی شرکت کی فیس ادا نہیں کرے گا۔ آئندہ ماہ ہونے والے ایونٹ کیلئے وائلڈکارڈ انٹری دی گئی ہے۔ دریں اثناءماریا شاراپووا نے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی وائلڈ کارڈ انٹری کیلئے درخواست نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کوالیفائنگ راونڈ کے ذریعے براہ راست ایونٹ میں رسائی کی کوشش کریں گی۔ 

 

شیئر: