Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

پانامہ کیس،جے آئی ٹی نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی

اسلام آباد... پانامہ کیس میں جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف سے تفتیش کے لئے سوالات تیارکر لئے۔ اجلاس میں وزیراعظم سے تفتیش کیلئے سوالات قومی اسمبلی میں ان کی تقاریر اور وزیراعظم کے بچوں کے بیانات کی بنیاد پر مرتب کئے گئے۔ حدیبیہ پیپر ملز کیس اور اسحاق ڈار کا اعترافی بیان بھی سوالات کا حصہ ہوں گے۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ابتدائی رپورٹ کو حتمی شکل دے دی ۔ پہلی پیش رفت رپورٹ پیر کو سپریم کورٹ میں جمع کرا ئی جائے گی۔جے آئی ٹی نے سابق چیئرمین نیب منیرحفیظ کے ساتھ بھی نشست رکھی ان سے حدیبیہ پیپز ملز کی تحقیقات سے متعلق سوالات کئے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو طلب کرنے سے متعلق فیصلہ 22 مئی کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت میں کیا جائے گا۔ قطری شہزادے کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 

شیئر: