Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

شاہ اردن نے بیٹے کو شادی کا کیا تحفہ دیا؟ 

ولی عہد الحسین کو ہاشمی خاندان  کی تلوار کا تحفہ دیا(فوٹو، ٹوئٹر)
اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی نے  سعودی دلہن رجوۃ آل السیف سے شادی کی تقریب کے  دوران اپنے بیٹے ولی عہد الحسین کو ہاشمی خاندان  کی تلوار کا تحفہ دیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شاہ عبداللہ  الثانی نے شہزادہ حسین کی شادی کے  حوالے سے شاندار استقبالیہ دیا جس میں دلہا اور دلہن کے خاندانوں ، سیاستدانوں ، اعلی عہدیداروں، قبائل کے سرداروں اور ریاست کے عمائدین نے شرکت کی۔
مہمانوں کی تعداد 4 ہزار کے لگ بھگ تھی۔ 
شاہ عبداللہ الثانی نے تقریب سے خطاب میں ولی عہد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں تمہیں انصاف اور وطن عزیز کے دفاع کی علامت ہاشمی تلوار کا تحفہ دے رہا ہوں‘۔ 

شیئر: