Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی ولی عہد کی طیب اردوغان کو ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

سعودی ولی عہد نے ترکیہ کے عوام کی مزید خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا (فوٹو:ایس پی اے)
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں انتخابات میں جیت کی مبارکباد دی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ترک صدر کی کامیابی اور ترکیہ کے عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں اپنی فتح کا اعلان کیا تھا۔
ترکیہ کے سب سے زیادہ عرصہ اقتدار میں رہنے والے حکمران کو ایک ایسا امتحان درپیش تھا جس کا انہوں نے کبھی سامنا نہیں کیا تھا اور ان انتخابات کو ترکی کے عثمانی دور کے بعد کے ایک سو سالوں کا اہم ترین الیکشن قرار دیا گیا ہے۔

 

شیئر: