Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

پاکستانی سفیر احمد فاروق سے علی عواض عسیری کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو: ٹوئٹر پاکستانی سفارتخانہ)
سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر احمد فاروق سے بدھ کو سابق سعودی سفیر علی عواض عسیری نے ملاقات کی ہے۔
پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں احمد فاروق سے بدھ کو ریاض میں صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی کے ایک وفد نے بھی ملاقات کی۔
 ملاقات میں کمیونٹی کی ویلفیئر اور معاشی مواقع بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمیونٹی کے وفد نے سفیر پاکستان کو روایتی ثقافتی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔

شیئر: