نئی دہلی .... ہندوستانی فوج نے ایکبار پھر اپنی ”چھوٹی فضائیہ“ کا مطالبہ کردیا ہے۔ ماضی میں ہندوستانی فضائیہ نے سختی سے اس کی مخالفت کی تھی۔ ہندوستانی فوج چاہتی ہے کہ اس کے پاس ہیوی ڈیوٹی حملہ آور ہیلی کاپٹروں کے 3اسکوارڈن ہوں تاکہ دشمن کے علاقے میں اندر گھس کر حملہ کیا جاسکے۔ فوج کا کہناہے کہ اس نے حکومت سے11اپاچی ہیلی کاپٹروں کی درخواست کی ہے۔ وزیر دفاع ارون جیٹلی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فوج کی تجویز پر غور کیا جائیگا۔