Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

نائجیرین صدر کی تقریب حلف برداری میں سعودی نائب وزیر خارجہ کی شرکت

ولید الخریجی نے سعودی قیادت کی جانب سے  خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی منگل کو نائجیریا کے صدر کی حلف وفاداری تقریب میں شرکت کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی کے علاوہ مختلف ممالک کے وفود کے سربراہ ابوجا میں ہونے والی تقریب میں شریک ہوئے۔ 
سعودی نائب وزیر خارجہ نے نائجیریا کے صدر کو  شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مبارکباد دی۔
انہوں نے صدر، نائجیریا کی حکومت و عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے حوالے سے سعودی قیادت کی جانب سے  خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا ہے۔ 

شیئر: