Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ریاض کے محلے میں گھومنے والے شیر کو پکڑ لیا گیا

’ایسے جانوروں کا کاروبار جن کی نسل معدوم ہے قابل سزا جرم ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ماحولیاتی سلامتی کے خصوصی دستوں نے ریاض کے ایک محلے میں گھومنے والے شیر کو قابو کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا۔
ریاض کے ایک محلے میں گھومنے والے شیر کو قابو کرکے شہریوں کو خطرے سے محفوظ کردیا گیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماحولیاتی سلامتی سپیشل فورس نے کہا ہے کہ ’ایسے جانوروں کا کاروبار جن کی نسل معدوم ہوتی جارہی ہو قابل سزا جرم ہے‘۔
’اس پر دس برس تک قید اور 30 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہے دونوں سزاؤں میں سے کسی ایک پر اکتفا کیا جاسکتا ہے‘۔ 
سپیشل فورس نے اپیل کی کہ’ جنگلی حیاتیات یا ماحولیات کو نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش کسی کے علم میں آئے تو وہ اس کی رپورٹ کریں‘۔

شیئر:

متعلقہ خبریں