پہلا سعودی شہری108سال پہلے امریکہ پہنچا تھا
ریاض:پہلا سعودی شہری108سال پہلے امریکہ پہنچا تھا۔ وزارت خارجہ کے ریکارڈ کے مطابق 1909ءمیں سعودی شہری عبد اللہ بن خلیفہ بن سعیدان الخلیفہ پہلا سعودی شہری تھا جو امریکہ گیا تھا۔ وہ امریکہ میں 6سال رہا ۔ الخلیفہ1873ءمیں بریدہ میں پیدا ہوا اور اپنے والد کی تجارت سنبھال لی۔ بعد ازاں اس نے گھوڑوں کی خرید وفروخت شروع کی۔ مصر میں گھوڑوں کی خرید وفروخت کرنے گیا اور وہاں اسی پیشے سے منسلک امریکی شہریوں سے دوستی ہوگئی۔ وہ ان کے ساتھ بارسلونا منتقل ہوا اور وہاں سے امریکہ گیا۔ نیویارک میں 6سال گزارے اور اس کے بعد سعودی عرب واپس آگیا۔ اس وقت چند سعودی شہریوں میں تھا جنہیں انگریزی آتی تھی۔ اس کی فات بریدہ میں 1953ءمیں ہوئی۔
ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبروں کو ایک صفحہ پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ”ٹرمپ“ اور ”ریاض کانفرنس“ پر کلک کریں