ماسکو .... روس نے کہا ہے کہ اس نے 4فٹ طویل ایک روبوٹ تیار کرلیا ہے جو اگلے سال کے فٹبال ورلڈ کپ مقابلوں کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی سے انگلینڈ کے مداحوں کو بچائے گا۔ اس سلسلے میں ایک وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں اگلے موسم گرما کے مقابلوں کیلئے انگلینڈسے آنے والے شائقین کو یقین دلایا گیا ہے کہ انکا بھرپور تحفظ کیا جائیگا۔ یہ روبوٹ شائقین کے جذبات کا پہلے ہی جائزہ لے لے گا او راگر اسے علم ہوا کہ وہ جارحانہ عزائم رکھتے ہیں تو پولیس سے رابطہ کریگا لیکن یہ اسی صورت میں ہوگا جب وہ سمجھے گا کہ ”سفارتی بات چیت“ کے ذریعے مسئلہ حل نہیں کراسکا۔یہ روبوٹ بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم میں دکھائی گئی ہنگامہ آرائی کا جائزہ لینے کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ اس فلم میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح فٹبال شائقین میں ہنگاموں کا خوف ہوتا ہے۔اب روبوٹ کے بارے میں جو کلپ تیار کی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ روس میں ہونے والے ان مقابلوں میں شرکت کیلئے انگلینڈ کے شائقین کو شک وشبہات تھے لیکن اب انہیں یقین دلایا جاتا ہے کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ روبوٹ انکا تحفظ کریگا اور ماسکو میں کسی بھی مسئلے سے انہیں بچائے گا۔