ریاض کانفرنس: شرکاءکے وفود کی آمد شروع
ریاض: ریاض کانفرنس کے شرکاءممالک کے سربراہان کے وفود کی آمد شروع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق آج ہفتہ کو ریاض میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اسلامی ممالک کے سربراہوں کی کانفرنس کا انعقاد ہوگا ۔ شرکاءممالک کے سربراہان اور نمائندوں کی ریاض آمد شروع ہوگئی ہے۔ قرقیزیا کے نائب وزیر اعظم محمد غالی ابو الغازیف ہمراہ وفد کے ساتھ ریاض پہنچ گئے۔ کیمرون کے وزیر خارجہ، جمہوریہ جوتو باتی کے وزیر خزانہ اور سوڈان کے وفد کے سربراہ جنرل طہ احمد الحسین بھی ریاض پہنچ چکے۔ دیگر شرکاءممالک کے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب اور ریاض میں ہونے والی کانفرنس کی تمام خبروں کو ایک صفحہ پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ”ٹرمپ“ اور ”ریاض کانفرنس“ پر کلک کریں