دوحہ(نیوز ڈیسک) قطر نے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ مسافروں کو 4 دن اپنے یہاں گھومنے پھرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ قطر کے حکام نے گزشتہ ہفتے سیاحتی جہازوں کے مسافروں کو 4 دن کا ٹرانزٹ ویزا جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ قطری محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ ٹرانزٹ ویزے کے نئے قانون کے بموجب حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کم ازکم 5 گھنٹے گزارنے والے مسافروں کو قطر میں 4 دن تک ٹھہرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اس کیلئے انہیں پیشگی ویزا حاصل کرنے کی درخواست دینا نہیں ہوگی۔ ماضی میں ٹرانزٹ کے طور پر 8 گھنٹے گزارنے والوں کو 48 گھنٹے رہنے کی اجازت تھی۔ ٹرانزٹ ویزا تمام ممالک کے شہریوں کو مفت دیا جائے گا۔ قطر سے واپسی کی پرواز کی کنفرم ریزرویشن دکھانی ہوگی۔