Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

سعودی اور برازیلی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فون پر رابطہ

سعودی عرب اور برازیل کے تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو اپنے برازیلی ہم منصب مورو ویرا سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران  وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور برازیل کے تعلقات، تعاون کے مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
مشرکہ مفادات کے حصول کےلیے دوطرفہ اور کثیر الجہتی کام کی رفتار کو تیز کرنے کی اہمیت، بین الاقوامی اور علاقائی ایشوز پر بھی موقف کا تبادلہ کیا ہے۔

شیئر: