Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

لیموں کینسر سمیت کئی بیماریوں میں مفید

واشنگٹن ....امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ لیموں ،کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچاﺅ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔کیلی فورنیا یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کے چھلکوں کا استعمال انسانی جسم کو کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچاتا ہے جس کے باعث کئی ادویہ میں لیموں کے چھلکے کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ لیموں کولیسٹرول کم کرنے اور مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں انتہائی مفید ہے۔ لیموں کے چھلکے میں موجود لیمونائڈز اور فلونائڈز کے باعث کینسر کے خلیات کی نشوونما رک جاتی ہے جبکہ پراناکینسر بھی کم ہونے لگتا ہے۔ ماہرین کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لیموں کے چھلکے سے دل کے دورے سے بچاﺅ ممکن ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی کے باعث دانتوں کی صحت برقرار رہتی ہے۔

شیئر: