Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

اتوار کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

خانہ کعبہ کی سمت کا تعین باسانی کیا جاسکے گا ( فوٹو ایس پی اے)
جدہ میں فلکیاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ’ اتوار 28 مئی کوسورج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا‘۔ 
عاجل نیوز کے مطابق جدہ کی فلکیاتی کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا’ کہ نظام شمسی کے مطالعے سے معلوم ہوا کہ اتوار کی دوپہر 12:18 پر سورج خانہ کعبہ کے اوپرہوگا‘۔ 
فلکیاتی کمیٹی کے بیان میں کہا گیا کہ ’فلکیاتی حساب کے مطابق سورج خانہ کعبہ  کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پرہوگا جس سے کعبے کا سایہ ظاہرنہیں ہوگا‘۔
’اس وقت خط استوا پر خانہ کعبہ کی سمت کا تعین باسانی کیا جاسکے گا‘۔ 
یاد رہے کہ قدیم زمانے کے لوگ اسی سادہ طریقے سے قبلے کا رخ متعین کیا کرتے تھے۔ یہ طریقہ کار نتیجے کے اعتبار سے جدید ٹیکنالوجی سے کم نہیں۔ 

شیئر: