Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

ازبکستان کے صدر کی ریاض کانفرنس میں شرکت

مذہبی انتہا پسندی سمیت دیگر مسائل کا حل سامنے آئےگا ، ترجمان ازبک حکومت 
جدہ ( ارسلان ہاشمی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ا ٓل سعود کی دعوت پر ازبکستان کے صدر شوکت مرزا آف عرب ، اسلامک امریکی سمٹ میں شرکت کر رہے ہیں ۔ ازبک حکومت کے ترجمان نے اردونیوز کو بتایا کہ ازبکستان اور سعودی عرب کے مابین سفارتی تعلقات کو قائم ہوئے 25 برس گزر چکے ہیں ۔ ان برسوں میں دو طرفہ سیاسی تعلقات میں غیر معمولی استحکام آیا اور دنوں برادر اسلامی ملکوں کے مابین ہر سطح پر مثالی تعاون رہا۔ ازبکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارتی اور معاشی سرمایہ کاری کے بے شمارمواقع ہیں جو دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کا باعث ثابت ہونگے ۔ ریاض سمٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ وسیع پیمانے پر سمٹ کا قیام بروقت اقدام ہے جس میں اہم موضوعات زیر بحث آئیں گے اور مسائل کا بہتر حل تلاش کیا جائیگا ۔ خاص کر سیکیورٹی معاملات میں درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے اور ان سے نمبر آزما ہونے کے لئے بہتر تجاویز سامنے آئیں گی جن سے باہمی تعاون کی بھی راہیں ہموار ہونگی ۔ ریاض سمٹ میں آراءکے تبادلے سے مسائل کے بہتر حل سامنے آئیں گے جن سے مختلف معاشروں خاص کر نوجوانوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن میں مذہبی انتہاءپسندی اور اسی نوعیت کے دیگر مسائل شامل ہیں ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ازبک صدر شوکت مرزا آف کی شاندار پالیسوں کے باعث ازبکستان کی معیشت میں استحکام آیا ہے۔ صدر جمہوریہ کا کہنا ہے کہ " عوام حکومتی مشنری کی خدمت کےلئے نہیں بلکہ حکومتی مشنری عوامی خدمت کےلئے تشکیل دی جاتی ہے " ۔ صدر ازبکستان ان ہی افکار کے ساتھ ازبکستان کی خدمت کےلئے کوشاں ہیں ۔ نو منتخب صد ر نے ازبکستان کے عوام کو بہتر سہولیتں فراہم کرنے کےلئے حکام اور عوام کے مسائل حل کرنے کےلئے حکومتی اعلی عہدیدارو ں سے براہ راست روابط کا خاص اہتمام کیا ہے ۔ عالم اسلام میں ازبکستان کو ہمیشہ سے نمایاں مقام حاصل رہا ہے اس سرزمین نے معروف مذہبی رہنما اور علوم کے ماہرین جن میں اما م البخاری ، امام ترمزی ، البیرونی ، الزمشخری ، الاخوارزمی ، ابن سینا اور دیگر معروف ہستیاں مہیا کی ہیں ۔ 

شیئر: