ریاض.... امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تاریخی دورہ سعودی عرب کے موقع پراستقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔2روزہ اسلامی عرب امریکی کانفرنس کے موقع پر دارالحکومت ریاض کو خوبصورت جھنڈوں، بینرز اور غباروں سے سجادیا گیا ہے۔ اس موقع پر ریاض کے مختلف چوراہوں کی تصاویر دیکھی جاسکتی ہیں۔ایک تصویر میں شاہ عبدالعزیزکی قدیم تصویر کا بورڈ بھی چوراہے پرآویزاں ہے جس میں وہ امریکی سربراہ سے ملاقات کررہے ہیں۔