Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

مملکت کے بیشتر علاقوں میں منگل تک بارش کے حوالے سے الرٹ

مکہ ریجن کی آٹھ کمشنریاں بارش سے متاثر ہوں گی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ’ مملکت کے بیشترعلاقوں میں منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی احتیاطی تدابیر کرلیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ ’مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانے درجے سے موسلا دھار تک بارش ہو سکتی ہے۔ سیلاب، ژالہ باری اور گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کے خطرات ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ مکہ ریجن کی آٹھ کمشنریاں بارش سے متاثر ہوں گی۔
محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ’ عسیر، باحہ جازان، تبوک، الجوف اور شمالی حدود ریجنوں میں بھی بارش کا امکان ہے‘۔
’ریاض ریجن میں گرد آلود تیز ہواوں اور درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔ ریاض ریجن کے 23 مقامات گرد آلو ہواوں کی زد میں ہوں گے‘۔
محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور غیر ملکیوں سے کہا کہ ’وہ بارش کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔ سیلاب کے مراکز، وادیوں اور پانی سے بھرے نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں جبکہ تازہ صورتحال کےلیے سوشل میڈیا کے ذریعے فراہم کی جانے والی معلومات پر نظر رکھیں‘۔

شیئر: