Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ہسپانوی اداکارہ پینیلوپ کروز ایمریٹس کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

ہماری نئی اشتہاری مہم اسے جذبوں کی نئی بلندیوں پر لے جا رہی ہے۔ فوٹو انسٹاگرام
ہسپانوی اداکارہ پینیلوپ کروز کو جمعرات کو متحدہ عرب امارات کی فلیگ کیریئر ایمریٹس ایئرلائنز کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق  متحدہ عرب امارات کی ائیر لائنز ایمریٹس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ہسپانوی اداکارہ کو اے 380 طیارے میں سفر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
 
 
 
 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
A post shared by Emirates (@emirates)
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں وہ فلائٹ میں آرام سے بیٹھی ہوئی ہیں انہوں نے پیغام میں کہا کہ 'ایک ہوٹل کے کمرے سے دوسرے کمرے تک، یہ گیم چینجر سیٹ ہے'۔
ائیر لائن کی جانب سے پوسٹ کے عنوان میں لکھا گیا ہے اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ہسپانوی اداکارہ گذشتہ کئی برسوں سے ایمریٹس ائیرلائنز کے ذریعے پرواز کر رہی ہیں۔
ہماری نئی اشتہاری مہم میں پینیلوپ کروز سٹار کے طور پر اسے جذبوں کی نئی بلندیوں پر لے جا رہی ہیں۔

شیئر: