Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ریاض: 500رپورٹر ریاض کانفرنس کی کوریج کریں گے

ریاض: ریاض کانفرنس کی کوریج کے لئے دنیا بھر سے 500سے زیادہ میڈیا رپورٹر اور صحافی شرکت کریں گے۔ ریاض میں امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ شاہ سلمان، مسلم ممالک کے سربراہان اور عرب ممالک کے سربراہان کی کانفرنس عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ وزیر ثقافت واطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے کہا ہے کہ وزارت 50سے زیادہ ممالک سے تعلق رکھنے والے میڈیا نمائندگان کا استقبال کرے گی۔ سربراہ کانفرنسوں کے علاوہ امریکی صدر ریاض میں سعودی اور امریکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے ایگزیٹو ممبران کے ساتھ بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ اس کانفرنس میں 100سے زیادہ شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: