Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

تربت میں فائرنگ، 3مزدور ہلاک

تربت... بلوچستان کے شہر تربت میں جمعہ کو فائرنگ سے3 مزدور ہلاک ہوگئے۔ مزدوروں کا تعلق سندھ کے علاقے خیرپور سے تھا۔ لیویز حکام کے مطابق تینوں جنوبی بلوچستان کے علاقے تربت میں سڑک کی تعمیر میں مصروف تھے کہ موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے شناخت کے بعد سروں میں گولیاں ماریں۔ ایک مزدور موقع پر دم توڑ گیا جبکہ2 اسپتال میں چل بسے ۔ مزدور ایف ڈبلیو اوکے تحت تعمیر ہونے والی سڑک پر کام کررہے تھے۔واضح رہے کہ گوادر میں بھی 10مزدوروں کو شناخت کے بعد ہلاک کردیا گیا تھا۔ 

 

شیئر: