Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ابشر کے ذریعہ دو لاکھ 50 ہزار شہریوں کے شناختی کارڈ کی تجدید

’کارڈ کی مدت میں 180 دن باقی ہوں تو ابشر کے ذریعہ اس کی تجدید کرائی جاسکتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ عرصے کے دوران ابشر پورٹل کے ذریعہ دو لاکھ 50 ہزار شہریوں کے شناختی کارڈ کی تجدید ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے شہریوں کو محکمے کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’شناختی کارڈ کی مدت میں 180 دن باقی ہوں تو ابشر کے ذریعہ اس کی تجدید کرائی جاسکتی ہے‘۔
’ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد شرائط پر پورا اترنے والی تصویر اپ لوڈ کرنی ہوگی‘۔
’بعد ازاں تجدید شدہ شناختی کارڈ پوسٹل ایڈریس پر پہنچایا جائے گا‘۔

شیئر: