Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مسجد نبوی میں عازمین حج کے خیرمقدم کی تیاریاں مکمل

صفائی اور سینیٹائزنگ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے (فوٹو: ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حج سیزن کے دوران زیارت کے لیے آنے والے عازمین حج کے خیرمقدم کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔‘ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’مسجد نبوی میں زائرین کو مطلوبہ خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام ادارے ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔‘ 

 مسجد نبوی میں زائرین کو مطلوبہ خدمات فراہم کی جائیں گی ( فوٹو: ٹوئٹر حرمین شریفین)

حج سیزن کے آغاز پر رابطے تیز کردیے گئے ہیں اور تمام ادارے پہلے سے تیار سکیموں اور پروگراموں پر عملدرآمد کے لیے مستعدی سے مصروف عمل ہیں۔ 
انتظامیہ نے صفائی اور سینیٹائزنگ پر خصوصی توجہ دی ہے۔ مسجد نبوی کے ہر ایک حصے اور اس سے منسلک عمارتوں میں فیلڈ ٹیمیں تعینات ہیں۔
صفائی اور سیناٹائزنگ کے لیے ماحول دوست اور اعلٰی کوالٹی کا مواد استعمال کیا جا رہا ہے۔

شیئر: