Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

تبوک میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے تین بچوں کی تدفین 

 تبوک کے النھضہ محلے کے مکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا (فوٹو: ٹوئٹر ہلال احمر)
سعودی عرب کے تبوک ریجن کے ایک گھر میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے تین بچوں کو منگل کو سپرد خاک کردیا گیا۔ 
اخبار 24 کے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مرنے والے تینوں بچوں کی عمریں آٹھ، چھ اور نو برس ہیں۔  
 تبوک کے النھضہ محلے کے مکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
ہلا احمر کے اہلکاروں نے مرنے  بچوں کی لاشیں سرد خانے میں محفوظ کرا دی تھیں۔ 
ہلال احمر اور شہری دفاع کے اہلکاروں نے آتشزدگی کے واقعہ کی قانونی کارروائی مکمل کی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کے رشتہ داروں نے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد منگل کو عصر کے بعد تینوں بچوں کی تدفین کردی۔ 

شیئر: