اسلام آ باد.. قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں اگلے مالی سال کیلئے سالانہ ترقیاتی منصوبے کی منظوری دی گئی ۔سالانہ منصوبے کی رابطہ کمیٹی نے آئندہ مالی سال کیلئے2ہزار113ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی سفارش کی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کی ترقی پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے ۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں تمام وزرائے اعلیٰ میرے ہمراہ تھے۔ دنیا نے دیکھا پاکستان ترقی کے لئے متحد کھڑا ہے۔ ہمارا اتحاد دنیا کے لئے مثبت پیغام تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اشار ئیے نمایاں بہتری دکھا رہے ہیں ۔جی ڈی پی کی 5.28فیصد شرح نموقابل تحسین ہے ۔پاکستان کی اب تیز ترین ترقی کرنے والی معیشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں ۔ ہماری توجہ توانائی کے منصوبوں پر مرکوز ہے ۔