Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

امارات میں دو ہفتے کے دوران سونے کے نرخ 9.5 درہم کم ہو گئے

قیمت کم ہونے پر سونے کے زیورات کی طلب بڑھ گئی (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ہفتے کے اختتام کے مقابلے میں رواں ہفتے کے آخر میں ایک گرام سونے کی قیمت 3.5 سے 5.5 درہم تک کم ہوئی۔
 گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایک گرام سونے کی قیمت میں 9.5 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی اور شارجہ میں سونے کے نرخ مسلسل دو ہفتے سے کم ہو رہے ہیں۔ 
سونے اور زیورات کے شورومز کے مالکان نے کہا ہے کہ ’سونے کے نرخوں میں کمی کا نتیجہ زیورات کی طلب میں اضافے کی صورت میں سامنے آیا۔‘ 
شورومز کے مالکان کا کہنا ہے کہ ’حالیہ دنوں میں سیاحوں نے زیورات تحائف کے طور پر دینے کے لیے خریدے۔‘ 
ایک  شوروم کے مینجرنے بتایا کہ ’سونے کے زیورات کی طلب بڑھ گئی ہے۔ صارفین زیورات تحفے کے طور پر اب خریدنے لگے ہیں۔‘ 
 ’دبئی اور شارجہ میں سونے کے نرخوں میں کمی کا فوری اثر سامنے آتا ہے۔ حالیہ دنوں میں سونا سستا ہوا تو طلب بڑھ گئی۔‘ 
متحدہ عرب امارات میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 237.5 درہم ہو گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام کے مقابلے میں ساڑھے پانچ درہم فی گرام کمی واقع ہوئی ہے۔
22 قیراط ایک گرام سونا 220 درہم میں دستیاب ہے اس طرح پانچ درہم کی کمی ہوئی ہے۔
21 قراط 213 درہم میں دستیاب ہے اس میں  4.75 درہم کم ہوئے ہیں جبکہ  18 قیراط  ایک گرام کی قیمت  182.5 درہم ہو گئی ہے اس میں ساڑھے 3 درہم کی کمی واقع ہوئی ہے۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: