Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 19 دسمبر ، 2025 | Friday , December   19, 2025
جمعہ ، 19 دسمبر ، 2025 | Friday , December   19, 2025

جدہ کی الصواریخ مارکیٹ میں آگ لگ گئی

’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تمام دکانیں خاکستر ہوگئی ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
جدہ کی معروف مارکیٹ حراج الصواریخ میں آگ لگ گئی ہے جسے بجھانے کی کوشش جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آتشزدگی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب فجر سے پہلے لگی ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کارپٹ اور گھریلو اشیا کی دکانوں میں لگی ہے‘۔
واضح رہے کہ چند دن قبل بھی حراج الصواریخ  مارکیٹ میں آگ لگی تھی۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تمام دکانیں خاکستر ہوگئی ہیں‘۔

شیئر: