Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اسلامی کرنسی کی تاریخ، ملکہ زبیدہ نے اپنے نام سے سکے جاری کیے

کانفرنس کا مقصد اسلامی تاریخ کو اجاگر اور ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنا ہے(فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی کرنسی کی تاریخ پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق دنیا بھر کے ماہرین کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں شماریات، سکے، بینک نوٹوں اور تمغوں کے مطالعہ پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے جمع ہوئے۔
18 مئی کو بین الاقوامی میوزیم ڈے کے موقع پر ہونے والی اس تقریب کا اہتمام سعودی عجائب گھر کمیشن نے کیا تھا جس کا مقصد اسلامی سکوں کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مملکت کے ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنا ہے۔
کانفرنس کے سپیکر ڈاکٹر ایلین بیرن نے قدیم اور قرون وسطیٰ کے دور میں دی گریٹ کوئینز آف اسلام کے نام سے ہونے والے سیشن میں خواتین حکمرانوں کے بااثر کردار پر گفتگو کی۔


میوزیم ڈے پر تقریب کا اہتمام سعودی عجائب گھر کمیشن نے کیا تھا ( فوٹو: عرب نیوز)

ڈاکٹر ایلین بیرن نے ان خواتین کی ہمت اور ذہانت کو نوٹ کیا جس کی وجہ سے وہ تاریخ کے دھارے کو تشکیل دینے میں کامیاب ہوئیں۔
انہوں نے شجر الدر، اور زبیدہ بنت جعفر جیسی رہنماؤں کا حوالہ دیا جو اسلامی دنیا کی پہلی ملکہ تھیں اور جنہوں نے اپنے نام سے سکے جاری کیے تھے۔
ڈاکٹر ایلین بیرن نے جنیوا میں نومسماٹیکا جینیویس ایس اے نامی کمپنی کی بنیاد رکھی جو 2000 سے سکے فروخت اور نیلام کر رہی ہے اور قیمتوں کے ریکارڈ کو توڑ رہی ہے۔
ڈاکٹر بیرن ویانا اور روم میں حکومتی عجائب گھر کے منصوبوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں نے کہا کہ ’ میرے خیال میں یہ بتانے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا کہ سکے نہ صرف عربی دنیا بلکہ دنیا کی ثقافت کے لیے کتنے اہم ہیں ‘۔
ایک اور مقرر ڈاکٹر احمد الدسوقی جو قاہرہ یونیورسٹی کے شعبۂ اسلامی آثار قدیمہ کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں نے بازنطینی دینار کی عرب کاری کے بارے میں بتایا ۔
انہوں نے کہا  کہ  ’خالص عرب اسلامی پیسوں کی منتقلی کا مرحلہ ایک بڑا واقعہ تھا جس نے اسلامی ریاست کو اس وقت کی عالمی طاقتوں خاص طور پر بازنطینی ریاست کی سطح پر لا کھڑا کیا‘۔

شیئر: