Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
تازہ ترین

اپریل میں ابشر کے ذریعے 16 لاکھ سے معاملات نمٹائے گئے

چار لاکھ 90 ہزار اقاموں کے اجرا و توسیع کی کارروائی کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ کے ماتحت سرکاری کارروائی کے لیے آن لائن سسٹم ’ابشر‘ پورٹل کا کہنا ہے کہ اپریل 2023 کے دوران 16 لاکھ سے زیادہ  معاملات ابشر کے ذریعے نمٹائے گئے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق ابشر پلیٹ فارم نے آن لائن 77 ہزار پاسپورٹ کا اجرا یا تجدید کی ہے۔ چار لاکھ 90 ہزار اقاموں کے اجرا و توسیع کی کارروائی کی گئی۔
38 ہزار خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری ویزوں) کے اجرا یا توسیع کی کارروائی بھی کی گئی ہے۔
ابشر پلیٹ فارم نے محکمہ ٹریفک کے حوالے  سے بھی  معاملات نمٹائے ہیں۔ 45 ہزار وہیکل رجسٹریشن کی گئی۔  گاڑیوں کی اصلاح و مرمت کی 72 ہزار درخواستیں نمٹائیں جبکہ  97 ہزار ڈرائیونگ لائسنس کی توسیع کا کام مکمل کیا گیا۔
محکمہ احوال مدنیہ (سول افیئر) کے حوالے سے 6 ہزار فیملی رجسٹریشن اور 24 ہزار قومی شناختی کارڈ  کا اجرا جبکہ  قومی شناختی کارڈ کے موثر ہونے کے حوالے سے 82 ہزار درخواستیں نمٹائی گئی ہیں۔

شیئر: