Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

قطر میں مقیم غیرملکیوں کے لیے سعودی وزٹ ویزہ

ویزہ درخواست کے وقت قطری اقامہ کی مدت کم از کم 3 ماہ ہونا ضروری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے قطرمیں مقیم غیرملکیوں کے لیے خصوصی وزٹ ویزے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق وزٹ ویزے پرمملکت آنے والے قطری اقامہ ہولڈرزکو سعودی عرب کی سیاحت اورعمرہ ادا کرنے کی سہولت ہوگی۔
قطری اقامہ ہولڈرز کے لیے وزٹ ویزے کے اجرا کی شرائط کے حوالے سے وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ ویزے کے لیے درخواست دیتے وقت خلیجی اقامہ کی کم از کم مدت 3 ماہ جب کہ پاسپورٹ کی ایکسپائری میں 6 ماہ یا اس سے زیادہ وقت ہو۔
وزٹ ویزے گروپ اورانفرادی طورپربھی جاری کیے جاتے ہیں۔ ویزے کی درخواست کےلیے قطرمیں سعودی سفارت خانے کے ویزہ سیکشن سے وقت حاصل کرنے کے بعد مقرر وقت پر  اصل پاسپورٹ کے ہمراہ رجوع کریں۔

وزٹ ویزے پرآنے والوں کوعمرہ اورسیاحت کی بھی اجازت ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)

مقررہ ضوابط کے مطابق  فنگرپرنٹ جمع کرانے کے بعد ویزہ جاری کیاجائے گا۔
وزارت کا مزید کہنا ہے کہ وزٹ ویزہ ملٹی انٹری بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔  

شیئر: