Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

ابوظبی میں منی لانڈرنگ پر 13 غیرملکیوں کو سزا 

سزا یافتگان کا تعلق انڈیا سے ہے، 510 ملین درھم کی منی لانڈرنگ کی گئی (فوٹو، ٹوئٹر)
ابوظبی کی فوجداری عدالت نے انڈیا کے 13 شہریوں کے خلاف منی لانڈرنگ کا جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ 
الامارات الیوم  کے مطابق ملزمان متعلقہ اداروں سے پرمٹ حاصل  کیے بغیر سیلز پوائنٹس کے ذریعے کریڈٹ سہولتیں فراہم کرکے منی لانڈرنگ کررہے تھے۔ 510 ملین درہم تک کی رقم ریکارڈ پر آئی ہے۔ 
ابوظبی کی عدالت میں حاضر 4 افراد اور دیگر مفرور ملزمان کو 5  سے لے کر 10 سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔
ان کے قبضے سے برآمد ہونے والی رقم ضبط کرنے، سزا یافتگان کو قید کاٹنے کے بعد امارات سے بے دخل کرنے، 5 سے 10 ملین درہم کے جرمانوں اور متعلقہ کمپنیوں پر 10 ملین درہم جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔ 

شیئر: