ریاض( پ ر)سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے سعودی وزیر خارجہ عادل بن جبیر سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سعودی وزیر خارجہ نے سفیر پاکستان کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبار ک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور دیگر اہم امور زیر بحث آئے ۔